صدر مملکت کی وفاقی اردو یونیورسٹی  کی درخواست کیخلاف وفاقی  محتسب کے حکم کی توثیق

Jan 11, 2023


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی اردو یونیورسٹی آف آرٹس، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے دائر درخواست کے خلاف وفاقی محتسب کے حکم کی توثیق کی ہے جس میں وفاقی محتسب نے یونیورسٹی کو بدانتظامی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے اسے ہدایت کی تھی کہ وہ ایک ایسے طالب علم کا نتیجہ اپ ڈیٹ کرے جس کو یونیورسٹی نے پیپر جمع نہ کرنے کی وجہ سے فیل قرار دیا تھا حالانکہ طالب علم نے پاکستان اسٹڈیز کا پرچہ جمع کرایا تھا اور اس کی رسید بھی اسے موصول ہوئی تھی لیکن شعبہ امتحانات میں مارکنگ کے لیے پیپر نہ ملنے پر اسے فیل قرار دے دیا گیا۔ طالب علم کی طرف سے بار بار درخواستوں/شکایات کے باوجود اس کا نتیجہ اپ ڈیٹ نہیں کیا گیا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاق محتسب کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے وفاقی اردو یونیورسٹی آف آرٹس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو ہدایت کی کہ شکایت کنندہ کا نتیجہ چیک کئے گئے پیپر کی بنیاد پر اپ ڈیٹ کیا جائے تاکہ اسے کوئی تکلیف نہ ہو۔

مزیدخبریں