اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان سکندر سلطان راجہ کی سیکریٹری الیکشن کمیشن کو سندھ بلدیاتی انتخابات دوسرے مرحلے کی نگرانی کے لئے کراچی پہنچنے کی ہدایت۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کی نگرانی کے لئے سیکریٹری الیکشن کمیشن کراچی موجود رہیں گے۔ سندھ ، دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ کا دن 15 جنوری ہے۔