اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر اعجاز جاکھرانی کو مستقل ضمانت دے دی۔ عدالت نے قرار دیا کہ درخواست گزار نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ 100 فیصد ٹرائل کا حصہ بنے گا۔عدالت امید کرتی ہے کہ متعلقہ عدالت ٹرائل کے عمل کو تیز کرے گی۔امید ہے دو ماہ میں ریفرنس پر فیصلہ ہوجائیگاچیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے اعجاز جاکھرانی کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔اعجاز جاکھرانی نے 311ملین کے نیب ریفرنس میں ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست دائر کی تھی۔.
مشیر وزیراعلیٰ سندھ اعجاز جاکھرانی کی سپریم کورٹ سے ضمانت مستقل
Jan 11, 2023