اسلام آباد(خبرنگار)سینیٹر نزہت صادق ترکی میں تیرہویں اے پی اے پلینری کیلئے نمائندہ مقررایشیائی پارلیمانی اسمبلی (APA) کا 13 واں اجلاس ترکی کے شہر انتالیہ میں جاری ہے۔ پاکستان کا پارلیمانی وفد اس پر وقار تقریب میں شرکت کر رہا ہے جس میں قومی اسمبلی اور سینیٹ دونوں کے ارکان شامل ہیں۔ اجلاس کے پہلے دن، اے پی اے نے ایک تاریخی اقدام کرتے ہوئے، پاکستان کی سینیٹ کی طرف سے منظور کردہ ایک قرارداد کے ذریعے تشکیل دی گئی ایک بین الاقوامی پارلیمانی تنظیم، انٹرنیشنل پارلیمنٹرین کانگریس(آئی پی سی)کو مبصر کا درجہ دیا۔ اے پی اے نے آئی پی سی کو جاری اجلاس میں شرکت کی دعوت بھی دی۔