عالمی دنیا نے ماحولیاتی تبدیلیوں کی تباہ کاریوں کا اعتراف کیا ، شیری رحمن


اسلام آباد(خبرنگار)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان،اقوام متحدہ کی جانب سے جنیوا میں ریزیلیئنٹ پاکستان عالمی کانفرنس میں عالمی شراکت داروں نے بھرپور مدد کا اعادہ کیا ہے،اس سارے عمل میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی مسلسل کاوشیں قابل تحسین ہیں، سیلاب کے بعد وہ عالمی سطح پر پاکستان میں کمزور اور متاثرہ لوگوں کی آواز بن کے سامنے آئے۔ اپنیٹویٹس میں وفاقی وزیرنے کہا کہ سیلاب کے بعد پاکستان کے ریزیلیئنٹ ریکوری، بحالی اور تعمیر نو فریم ورک کی تعمیل میں عالمی اداروں اور ممالک کی جانب سے 10 ارب ڈالر سے زائد امداد کا اعلان قابل تعریف ہے،یہ رقم سیلاب زدگان کی مکمل بحالی اور تعمیر نو کیلئے استعمال ہوگی۔ عالمی دنیا نے پاکستان میں سیلاب اور ماحولیاتی تبدیلیوں کی تباہ کاریوں کا اعتراف کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن