اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کی عدالت نے میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کے ڈائریکٹر ڈی ایم اے شکیل ارشد کو عہدے سے ہٹائے جانے کے خلاف درخواست پر حکم امتناع جاری کردیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران ڈائریکٹر شکیل ارشد اپنے وکیل سردار تیمور اسلم کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے اور دلائل دیے،عدالت نیحکم دیاکہ آئندہ سماعت تک ڈائریکٹر ایم سی آئی شکیل ارشد عہدے پر کام جاری رکھیں گے اور فریقین کو جواب کیلئے نوٹسز جاری کردیے۔واضع رہے کہ ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن نے شکیل ارشد کو کرپشن کے الزامات پر عہدے سے ہٹانے کے احکامات جاری کئے تھے۔