اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) کے پی کے کے وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے جنیوا میں منعقدہ انٹرنیشنل فلڈ کانفرنس میں شرکت کی ،: وزیر خزانہ تیمور جھگڑا اور سینئیر بیروکریٹ امتیاز علی شاہ کے ہمراہ انٹرنیشنل فلڈ کانفرنس میں صوبے کی نمائندگی کررہے ہیں ، وزیر خزانہ نے صوبے میں سیلاب کی تباہ کاریوں اور حکومتی اقدامات پر شرکا کو بریفنگ دی،بریفنگ میں کہا گیا کہ : سیلاب سے ہونے والی نقصانات کا تخمینہ 737 ملین ڈالر لگایا گیا ہے صوبے کی تاریخ کے بدترین سیلاب سے دس لاکھ افراد متاثر ہوئے ،سیلاب سے 311 اموات واقع ہوئیں جبکہ 91 ہزار سے زائد گھر تباہ ہوئے ،: 1 لاکھ ایکڑ سے زیادہ کی فصلیں تباہ ہوئیں، 104 صنعتیں تباہ جبکہ 39 ہزار سے زائد جانور لْقمہ اجل بن گئے ۔: 2010 کے بعد سے لیکر اب تک 60 ارب روپے سیلاب سے بچنے کیلئے حفاظتی پْشتوں کی تعمیر پر خرچ کئے گئے : بریفنگ: ملک بھر میں سب سے زیادہ فی ملین آبادی اموات قبائلی اضلاع میں 5445 ہوئیں ۔