پی آئی اے کی 67ویں سالگرہ کی تقریب،سی ای او اور دیگر افسران نے کیک کاٹا


راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پی آئی اے کی 67ویں سالگرہ کی سادہ مگر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ،10 جنوری 1955 کو پارلیمانی ایکٹ کے ذریعے پی آئی اے کے قیام کی بنیاد رکھی گئی،اورینٹ ائیرویز کے اثاثہ جات ہر مشتمل ایک قومی ائیر لائن کا قیام دو حصوں پر بٹے ملک کی وحدانیت کیلئے اہم تھا ،ابتدائی طور پر پی آئی اے ملک کے دو دھڑوں کے درمیان نقل و حمل کا واحد ذریعہ تھا ،بین الاقوامی آپریشن کا آغاز ہوتے ہی پی آئی اے مشرق بعید، جنوب مشرقی ایشیا سے یورپ، برطانیہ اور امریکہ سفر کیلئے سب سے تیز اور ترجیح والی ائیرلائن بن گئی ،60، 70 اور 80 کی دہائیوں میں پی آئی اے نے اقوام عالم کی صف اول کی ائیرلائن کی حیثیت سے اپنا نام بنایا،سالگرہ کا کیک پی آئی اے کے سی ای او اور دیگر اعلی افسران نے کاٹا ،ائیربس کمپنی کے ریجنل ڈائریکٹر اور نمائندوں نے بھی خصوصی طور پر سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی اس موقع پر پی آئی اے اور ملک و قوم کی ترقی و سلامتی کیلئے دعا بھی کی گئی۔
پی آئی اے سالگرہ

ای پیپر دی نیشن