کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس جنید غفار نے الیکشن کمیشن کے نامکمل کورم اور اقدامات کی قانونی حیثیت سے متعلق ایم کیو ایم کی درخواست کی سماعت سے انکار کردیا ۔منگل کوسندھ ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کے نامکمل کورم اور اقدامات کی قانونی حیثیت سے متعلق ایم کیو ایم کی درخواست پرجسٹس جنید غفار نے سماعت سے انکار کردیا ۔درخواست دوسرے بینچ کو بھیجنے کیلئے معاملہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو ارسال کردیا ۔طارق منصور ایڈووکیٹ نے کہاکہ فوری سماعت سے متعلق دوبارہ درخواست آج ہی دائر کریں گے۔درخواست گزار کنور نوید جمیل نے کہاکہ الیکشن کمیشن نامکمل ہونے کے باعث ان کے فیصلے قانونی حیثیت نہیں رکھتے حلقہ بندیوں کے متعلق بھی الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن غیر قانونی ہے جب نوٹیفکیشن جاری کیا گیا اس وقت کمیشن میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے نمائندے نہیں تھے ۔