ایف سی بلوچستان حکام کا قبائلی عمائدین کے ساتھ جرگہ


کوئٹہ (بیورو رپورٹ) ایف سی بلوچستان(نارتھ) کی جانب سے بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے سنگسیلا میں قبائلی عمائدین کے ساتھ جرگے کا انعقاد کیا گیا۔ جرگے میں علاقائی امن و امان کی صورتحال سمیت مختلف فلاحی منصوبوں پر بات چیت کی گئی۔ جرگے میں ایف سی حکام، مقامی قبائلی عمائدین اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ قبائلی عمائدین نے علاقے میں قیام امن اور بھتہ خوری کےخلاف موثر اقدامات کرنے پر ایف سی کی کاوشوں کو سراہا۔ شرکا نے علاقے میں بھتہ خوروں اور دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے خلاف بھی سخت ترین کاروائی کرنے پر اتفاق کیا۔ قبائلی عمائدین نے علاقہ کو درپیش تعلیم، صحت اور صاف پانی کی فراہمی کے مسائل کے حل کیلئے ایف سی کو اپنا کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔ ایف سی حکام نے سول انتظامیہ کے ذریعے مسائل کو جلد حل کرنے کا اعادہ کیا۔ آخر میں ایف سی بلوچستان نارتھ کی جانب سے سنگسیلا کے ذیلی علاقوں نبی کلی، حبیب راہی، پٹوخ، کلی سور، جوری اور گردونواح کے ضرورت مند رہائشیوں میں سرد موسم کے پیش نظر 800 کمبل تقسیم کیے گئے۔ مقامی عمائدین نے علاقے کے مسائل کے حل اور امن و امان کی صورتحال پر اٹھائے گئے اقدامات پر ایف سی بلوچستان کے حکام کا شکریہ ادا کیا۔
ایف سی بلوچستان جرگہ

ای پیپر دی نیشن