کراچی (اسپورٹس رپورٹر)ماڈرن کلب کے ہارڈ کورٹس پر کھیلی جانے والی گیارہویں عیسی لیب نیشنل سینئیر اینڈ جونئیر نیشنل ٹینس چیمپئن شپس کی افتتاحی تقریب میں ڈاکٹر ندیم آصف ،سینئر ڈائریکٹر KMC ہیلتھ سروسز مہمانِ خصوصی جبکہ عیسیٰ لیب کی مس نئیر اعزازی مہمان تھیں ۔نائب صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن محمد خالد رحمانی نے خاص طور پر سپانسرز کا شکریہ ادا کیا جن کی وجہ سے یہ چیمپئن شپس11سال سے مسلسل منعقد کی جاتی رہی ہیں ۔مس نئیر کمال نے صحت مندانہ سرگرمیوں کو ملک بھر کے نوجوانوں کے لئے کروانے کا اگلے سال بھی وعدہ کیا ہے ۔ رزلٹس ڈے ٹو اینڈ تھری کانٹینینٹل ٹینس اکیڈمی کے احسان احمد نے تیمور انصاری کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر U-16 کے سیکنڈ رانڈ میں پیش قدمی کی۔
۔فدا حسین انٹرنیشنل وہیل چیئر ٹینس پلیئر نے فائنل وہیل چیئر میں شاندار فتح حاصل کی