جامشورو(اسپورٹس رپورٹر) نیشنل وومین جمناسٹکس چیمپیئن شپ 2023 سندھ گرین و پاکستان آرمی کی برتری کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔جمنازیم اکیڈمی ہال سندھ یونیورسٹی جامشورو میں منعقدہ ایونٹ میں سندھ گرین و پاکستان آرمی مشترکہ چیمپیئن قرارپائے۔پاکستان جمناسٹکس فیڈریشن کے صدر احمد علی راجپوت نےسندھ جمناسٹکس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل محمد مستقیم انصاری اور چیئرمین ٹیکنیکل کمیٹی سید محمد مرتضی کے ہمراہ نتائج کا اعلان کیا۔انتہائی سخت و دلکش مقابلوں کے بعد فاتح ٹیموں نے 172.8پوائنٹس حاصل کیئے اور یوں دونوں کو مشرکہ چیمپیئن قرار دیا گیا جبکہ پنجاب نے 121.5پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ انفرادی ایونٹس میں والٹ میں 13.59پوائنٹس لے کر سندھ کی فاطمہ ثمر اور انوارہ نے گولڈ میڈل، سندھ کی عنایہ فیصل وآرمی کی سودا نے 13.55پوائنٹس لے کر سلور میڈل جبکہ آرمی کی عائشہ،سندھ کی عنایہ مستقیم اور پنجاب کی ایمان فاطمہ 13.5پوائنٹس لے کر برونز میڈلز کی حقدار قرار پائیں۔ بیلینس بیم میں سندھ کی ضوحہ حسن، کرن و عالیہ نور نے 12.0پوائنٹس لے کر گولڈ میڈلز، آرمی کی عائشہ و سندھ کی حنا فیصل نے 11.6پوائنٹس لے کر سلور میڈلز جبکہ آرمی کی سودا، پنجاب کی ایمن غوری اور کے پی کے کی مہروش نے 11.0پوائنٹس لے کر برونز میڈلز حاصل کیئے۔ فلور ایونٹ میں آرمی کی عائشہ اور سندھ کی زوحا حسن نے 12.15 پوائنٹس لے کر گولڈ میڈلز، سندھ کی عالیہ نور و حنا فیصل نے 12.0پوائنٹس لے کر سلور میڈلز جبکہ سندھ کی سونیا و دائمہ اور پاکستان ریلوے کی علشبا حیدر نے 11.10 پوائنٹس لے کر برونز میڈلز حاصل کیئے. اسی طرح سندھ کی زوحاحسن 37.95پوائنٹس لے کر بہترین جمناسٹ قرار پائیں اور گولڈ میڈل حاصل کیا۔ سندھ و آرمی کی حنا فیصل،عائشہ نے 37.25 پوائنٹس لے کر سلور میڈلز جبکہ سندھ و آرمی کی ہی فاطمہ ثمر و سودا نے 35.59پوائنٹس لے کربرونز میڈلز حاصل کیئے۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے نائب صدر انجینیئر سید محفوظ الحق و ایسوسی ایٹ سیکریٹری اصغر بلوچ تھے جنہوں نے پاکستان جمناسٹکس فیڈریشن کے صدر احمد علی راجپوت، پرویز احمد شیخ، خرم رفیع صدیقی، محمد مستقیم و آرگنائزنگ کمیٹی کے دیگر عہدیداران کے ساتھ فاتحین میں میڈلز، اسناد و ٹرافیاں تقسیم کیں۔قبل ازیں تمام معزز مہمانوں و آرگنائزنگ و ٹینکیل کمیٹی کے ممبران کو اجرک کے تحائف پیش کیئے گئے۔
نیشنل وومین جمنا سٹکس،سندھ گرین،پاکستان آرمی مشترکہ چیمپئن، پنجاب تیسرا نمبر
Jan 11, 2023