وکلاء کو رانا انتظار کی کامیابی کا شدت  سے انتظار ہے:شوکت ورک


لاہور (نیوز رپورٹر) ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ کے بانی ٹرسٹی اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شوکت بابر ورک نے کہا ہے کہ شہر لاہور کی باشعور وکلاء برادری کو صدارت کیلئے موزوں ترین امیدوار رانا انتظار ایڈووکیٹ کی کامیابی کا شدت سے انتظار ہے۔ وہ لاہور بار ایسوسی ایشن کے الیکشن میں کامیابی کے بعد اپنے وعدے وفا کریں گے۔ عدلیہ آزادی تحریک کے مختلف مراحل کے دوران رانا انتظار ایڈووکیٹ ہراول دستہ میں نمایاں تھے۔ اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر شوکت بابر ورک نے مزید کہا کہ رانا انتظار ایڈووکیٹ اپنی وکلاء برادری کی قیادت کے اہل ہیں۔ وہ قانون کی حکمرانی اور انصاف کی فراوانی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ کالے کوٹ کے وقار کی سربلندی رانا انتظار ایڈووکیٹ کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔ انہوں نے کہا کہ رانا انتظار ایڈووکیٹ لاہور کی وکلائ￿  برادری کے دیرینہ مسائل کا کماحقہ ہو ادراک اور ان کے پائیدار حل کا پختہ ارادہ رکھتے ہیں۔
 رانا انتظار ایڈووکیٹ ایک عہد ساز شخصیت ہیں، وہ کسی عہدہ کے محتاج نہیں بلکہ صدارت کے عہدہ کو ان کی ضرورت ہے۔ رانا انتظار ایڈووکیٹ نئے دور میں پرانی اور قابلِ رشک روایات کے امین ہیں ، ان کی تاریخی برتری کے ساتھ کامیابی سے لاہور بار ایسوسی ایشن میں انتھک خدمت ، دوررس اصلاحات اور قیادت کا نیا دور شروع ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن