اسٹاک مارکیٹ میں تیزی،انڈکس میں 296پوئنٹس اضافہ


کراچی (کامرس رپورٹر ) جنیوا کانفرنس میں پاکستان کیلئے تقریبا11ارب ڈالر کے وعدے ،سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری10ارب ڈالر تک بڑھانے اور کراچی کے نزدیک ریفائنری لگانے میں دلچسپی کی خبروں اور آئی ایم ایف کیساتھ وزیر خزانہ اسحاق ڈا ر کے مذاکرات میں مثبت پیش رفت پر سرمایہ کاری ایک بار پھر متحرک ہو گئے اور انہوں نے توانائی ،فوڈز ،پراپرٹیز ،پیٹرولیم اور ٹیلی کام سیکٹر میں خریداری کو ترجیح دی جس کی وجہ سے منگل کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںتیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 290سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 40500پوائنٹس سے بڑھ کر40800پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ۔کاروباری تیزی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں 30ارب روپے سے زائد کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیاجبکہ68.54فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔اسٹاک ماہرین کے مطابق سرمایہ کاروں میں آئی ایم 
ایف کے حوالے سے خدشات تاحال باقی ہیں جس کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ40900پوائنٹس کی سطح پر پرافٹ ٹیکنگ کا شکار ہو سکتی ہے ۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کے ایس ای100انڈیکس میں 296.75پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 40504.76پوائنٹس سے بڑھ کر40801.51پوائنٹس ہوگیا اسی طرح 95.05 پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 15012.05پوائنٹس سے بڑھ کر15107.10 پوائنٹس پر جا پہنچاجبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 27367.20پوائنٹس سے بڑھ کر27496.35 پوائنٹس پر بند ہوا ۔کاروباری تیزی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں 30ارب48کروڑ39لاکھ 20ہزر948روپے کا اضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم64کھرب6 0ارب89کروڑ51لاکھ7ہزار 908روپے سے بڑھ کر64کھرب91ارب37کروڑ 90لاکھ28ہزار855روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو6ارب روپے مالیت کے 21کروڑ43لاکھ46ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ پیر کو 6ارب روپے مالیت کے 16کروڑ39لاکھ39ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر 337کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے231کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،82میں کمی اور24کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے سنر جیکو پاک 1کروڑ80لاکھ ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ 1کروڑ72لاکھ ،پاک ریفائنری 1کروڑ40لاکھ ،ٹی پی ایل پراپرٹیز 1کروڑ 24لاکھ اور پاک پیٹرولیم 91لاکھ94ہزار حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے پریمیم ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت میں 40.92روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت 650.50روپے ہو گئی اسی طرح 29.98روپے کے اضافے سے کولگیٹ پامولیو کے حصص کی قیمت 1889.99روپے پر جا پہنچی جبکہ رفحان میض کے بھائو میں 439.01روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت 8909.99روپے پر آگئی اسی طرح 25.00روپے کی کمی سے ریلائنس کاٹن کے حصص کی قیمت 675.00روپے ہو گئی ۔

ای پیپر دی نیشن