خانیوال(خبر نگار)ڈسٹرکٹ بار ڈائمنڈ لائرز فورم کی طرف سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے اراکین کے اعزاز میں ناشتے کا اہتمام کیا گیا تقریب میں لائرز گرینڈ الائنس کی طرف سے صدر کے امیدوار عبدالعزیز خان پنیاں، جنرل سیکرٹری کے رفاقت حسین بھٹی اور ان کے پینل کے امیدواروں نے خصوصی شرکت کی اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے عبدالعزیز خان پنیاں نے کہا کہ وکلاءکی فلاح و بہبود اور گرتے ہوئے وقار کی سر بلندی اولین ترجیح ہے رفاقت حسین بھٹی نے کہا کہ اراکین بار کے انتہائی مشکور ہیں جنہوں نے لائرز گرینڈ الائنس کے پینل کو اس قدر پزیرائی دی آج کے ناشتے میں اراکین بار کی بڑی تعداد میں شرکت ہماری کامیابی کا واضح ثبوت ہے تقریب کے میزبان ڈائمنڈ لائرز فورم کے چیئرمین مبشر علی خان ڈاہا نے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار اعلیٰ روایات کی امین اور جمہوری اقدار کی پاسبان ہے۔ لائرز گرینڈ الائنس کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔