کوٹ ادو( خبر نگار ) پھل فروش گل شیر کارلو کا رشتہ دارعبدالحمیدکےساتھ کھال کا تنازعہ چل رہا تھا حمید کارلونے اسکی والدہ اور بھائی اسلم کوزدوکوب کیاگل شیر کی بیوی نے15پرکال کر دی،پولیس نے عبدالحمید وغیرہ کو تھا نہ آنے کا پابند کیا تھا جس کا عبدالحمید نے برا منایا تھا، گلشیر دکان بند کرکےموٹر سائیکل پرگھرجا رہاتھا عبدالحمید نے اپنے بھائی نواز،نذیراور بیوی اقبال بی بی 3نامعلوم کےہمراہ اسلحہ کےزور پرموٹر سائیکل سمیت اپنے ڈیرہ پر لےگئے برہنہ کرکے وحشیانہ تشدد کیا،بےہوش ہو ہو گےاپسٹل کے بٹ سے کان کا پردہ پھاڑدیا سماعت ختم ہوگئی، اس کی بیوی رقیہ بی بی بیٹی مدیحہ اوربہنوں کوثربی بی اورروبینہ بی بی چھڑانےآئی تو ملزمان نے ان پر بھی تشدد کیا،بیٹی کو بالوں سے پکڑکرگھسیٹتے رہےاوراس پر تشددکی وڈیو اور تصویریں بناتے رہے جو کہ سوشل میڈیاپر بے ہودہ کمنٹس لکھ کر وائرل کردی جبکہ نوجوان کی جیب سے نقدی 36ہزاربھی نکال لیے پولیس چوکی سلطان کالونی نے نوجوان کو برآمد کرلیا، پولیس نے متاثرہ کی ایک نہ سنی عدالت جاپہنچا عدالت کے حکم پر پولیس سناواں نے مقدمہ درج کرلیا متاثرہ نے کہا کہ پولیس نے ملزمان گرفتار نہ کیے تو دھرنا دینے پر مجبور ہو جائیں گے۔
کھال کا تنازعہ پھل فروش کو برہنہ کرکے وحشیانہ تشدد بیوی بیٹی کو گھسیٹتے رہے
Jan 11, 2023