خانیوال(خبر نگار) تحریک لبیک کے ڈویژنل ناظم نشرواشاعت راو¿ محمد وکیل قادری نے کہا کہ ملک و قوم کو درپیش معاشی بدحالی اور بحرانوں کی حقیقی معنوں میں تینوں پارٹیاں ذمہ دار ہیں امدادوں اور قرضوں پر نظام حکومت چلانے والے ملک و قوم کو درپیش مسائل سے غافل ہیں وہ معززین علاقہ اور صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ عوام آٹے کے لیے ذلیل وخوار ہو رہے ہیں حکمران طبقہ اپنی کرسی بچانے میں لگا ہوا ہے ذاتی مفادات اور اقتدار کے حصول کے لیے ملک و قوم کے مستقبل کو داو¿ پر لگا رکھا ہے عوام بار بار آزمائے ہوئے چہروں اور جماعتوں سے ہٹ کر تحریک لبیک پاکستان کو موقع دیں تحریک لبیک کی قیادت ہی پاکستان کو حقیقی معنوں میں فلاحی ریاست بنا سکتی ہے۔