آل پاکستان مسلم لیگ جنوبی پنجاب  کے عہدیداروں میں نوٹیفکیشن تقسیم 


 ملتان( خبر نگار خصوصی)آل پاکستان مسلم لیگ جنوبی پنجاب کے نو منتخب عہدیداروں میں نوٹیفکیشن دینے کی تقریب صدر وومن ونگ تحصیل ملتان سلمی بی بی کی رہائش گاہ پر منعقد کی گئی۔چیف کوآرڈینیٹر صدر جنوبی پنجاب محمد شریف، ڈپٹی کوآرڈینیٹر احمد پور شرقیہ ڈاکٹر امجد جنرل سیکرٹری جنوبی پنجاب ثقلین بخاری نے سلمی بی بی صدر وومن ونگ تحصیل ملتان، محمد شہباز جنرل سیکرٹری تحصیل ملتان ،جمیلاں بی بی میڈیا کوآرڈی نیٹر ضلع ملتان، محمد اسحاق نائب صدر ڈسٹرکٹ ملتان ،نسیم بی بی چیف آرگنائزر ڈسٹرکٹ ملتان، محمد اکبر صدر ضلع ملتان، عبدالغفار نائب صدر ڈسٹرکٹ ملتان، محمد عمران صدر تحصیل ملتان ،محمد عرفان بلو انفارمیشن سیکرٹری ضلع ملتان میں نوٹیفکیشن تقسیم کئے ۔

ای پیپر دی نیشن