سیلاب متاثرین کیلئے 10 ارب ڈالر کی امداد حکومت کی بڑی کامیابی‘ میاں اکرام اﷲ 


خانیوال(خبر نگار)مسلم لیگ ن کے ضلعی نائب صدر میاں اکرام اللہ کمبوہ نے کہا کہ مشکل وقت میں سیلاب متاثرین کی مدد کرنے والے ممالک ہی پاکستان اور انسانیت کے دوست ہیں وزیراعظم میاں شہباز شریف کی کاوشوں کے نتیجہ میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے دس ارب ڈالر امداد کا اعلان موجودہ حکومت کی بڑی کامیابی اور پیش رفت ہے وہ معززین علاقہ اور صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔

ای پیپر دی نیشن