دور حاضر کا استاد مہنگائی اور ناانصافی کا شکار : اشفاق گجر 

Jan 11, 2023


ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب ایسوسی ایشن آف سبجیکٹ سپیشلسٹ کے صدر محمد اشفاق گجر نے کہا ہے کہ دور حاضر کا استاد ہر حوالے سے مہنگائی، ناانصافی جیسی پریشانیوں میں مبتلا ہے جبکہ موجودہ حکومت میں ریٹائرمنٹ لینا بھی دشوار ہوگیا ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے آن لائن کمپیوٹر ایزیشن سسٹم شروع کیا جس کی وزیرتعلیم کی جانب سے تعریفیں کی جارہی ہیں اس سسٹم کے تحت ایک بھی کام مکمل نہیں ہوا بلکہ جنوبی پنجاب کے بیشتر اساتذہ ریٹائرمنٹ کے بعد اپنی گریجویٹی کیلئے پریشانی میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 60 سال کی ریٹائرمنٹ کے بعد اساتذہ کو پینشن اور گریجویٹی دینے میں تاخیری ہربوں کو بند کیا جائے انہوں نے کہا کہ سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب سے مطالبہ کیابکہ اگر انکے مطالبات منظور نہ کیے گئے تو وہ احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔

مزیدخبریں