ملتان (نیوز رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)ملتان سرکل کی ٹیموں نے نادہندگان سے واجبات /بقایاجات وصولی،ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز کی مرمت اور لائنوں کی درستگی کا جائزہ لینے کے لئے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو ملتان سرکل ملک جاوید اقبال وینس کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل ملتان سرکل غلام محی الدین میتلا اور ایس ڈی او سیفٹی ملتان سرکل فیصل رسول انصاری نے منظور آبادسب ڈویژن کے زیر انتظام علاقہ محلہ منظور آباد میں 200کے وی اے ٹرانسفارمر کی مرمت کرنے والی ٹیم کی چیکنگ کی۔ لائن سٹاف مکمل ٹی اینڈ پی اور سیفٹی ایس او پیز کے ساتھ کام کرتے ہوئے پایاگیا۔ایس ڈی او کسٹمرسروسز سنٹر ملتان سرکل محمد کامران شیخ نے رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے بلوں /واجبات کی وصولی کے لئے واپڈا ٹاو¿ن سب ڈویڑن کی ریکوری پر مامور ٹیم کے ہمراہ آپریشن کیا اور نادہندگان کے خلاف بلاامتیاز آپریشن کرنے کی ہدایت کی۔