ساجدہ کاظمی کے شعری مجموعہ  کی تقریب اجراء جمعہ کو ہوگی 


کراچی(اسٹاف رپورٹر) محبان بھوپال فورم اور پریس کلب ادبی کمیٹی کے اشتراک سے معروف شاعرہ امریکہ میں مقیم ساجدہ کاظمی کے شعری مجموعہ” زخم ابھی بھرے نہیں “ کی تقریب اجراءبصدارت ڈاکٹر شاداب احسانی 13 جنوری بروز جمعہ شام 5 بجے پریس کلب میں منعقد ہوگی ، تقریب کے مہمان خصوصی افتخار احمد ملک (ایڈ وکیٹ ) جبکہ معروف صحافی راشد عزیز مہمانِ اعزازی ہونگے ، شرکائے گفتگو میں ، خالد عرفان ، ارشد رضوی ، محترمہ رضیہ سبحان ، محترمہ شگفتہ فرحت، علاالدین خانزادہ ، اختر سعیدی اور دیگر شامل ہیں ۔ تقریب کی نظامت معروف شاعرہ ڈاکٹر نزہت عباسی انجام دینگی، اعلامیہ میں بھوپال سے وابستہ اور شعر و ادب کے شوقین خواتین و حضرات سے شرکت کی درخواست کی گئی ہے ۔
ساجدہ کاظمی

ای پیپر دی نیشن