زرداری ٹیسوری ڈاکٹرائن‘ کراچی تباہی کی سازش ہے ¾ حافظ نعیم الرحمن

Jan 11, 2023


کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے بلدیاتی انتخابات کی حتمی تاریخ کے اعلان کے بعد بھی گورنر ہاو¿س میں الیکشن ملتوی کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں ، زرداری ٹیسوری ڈاکٹرائن سے ساڑھے تین کروڑ عوام کے مستقبل کو داو¿ پر لگایا جارہا ہے کراچی کے عوام اب کسی صورت میں بھی ان چالوں اور دھوکے میں نہیں آئیں گے ۔ان خیالات کا اظہارا نہوں نے ادارہ نورحق میں سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر نائب امراءکراچی راجا عارف سلطان ، انجینئر سلیم اظہر ، سکریٹری کراچی منعم ظفر خان ،سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری ودیگر بھی موجود تھے ۔علاوہ ازیں انہوں نے جماعت اسلامی ضلع شمالی کے تحت سہراب گوٹھ میں حق دو کراچی جرگہ سے بھی خطاب کیا۔جرگے سے ڈپٹی سکریٹری کراچی عبد الرزاق خان ، امیر ضلع شمالی محمد یوسف ودیگر نے بھی خطاب کیا۔حافظ نعیم الرحمن نے کراچی جرگے اور پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزیدکہاکہ پیپلزپارٹی گزشتہ 15سال سے اقتدار میں ہے ،اس نے کراچی کے عوام کے مسائل میں اضافے کے سوا کچھ نہیں کیا ،15سال سے کے فور منصوبہ تعطل کا شکار ہے ، کراچی کے ساڑھے تین کروڑ عوام کے لیے باعزت ٹرانسپورٹ موجود نہیں ہے ، تعلیم اور صحت جیسی بنیادی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے 
شہری پریشان حال ہیں۔ پیپلزپارٹی اندرون سندھ کی طرح کراچی میں اپنے آر اوزا ور ڈی آر اوز کے تعاون سے من پسند نتائج حاصل کرنے کی کوشش کرے گی ۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے نامزد امیدواروں کو کامیاب کریں ، جماعت اسلامی کا میئر کراچی کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گا،اختیارات کو رونا نہیں روئے گا بلکہ اپنے اختیارا ت سے بڑھ کر کام کرے گا اور بقیہ اختیارات کراچی کے عوام کے ساتھ مل کر حاصل کرے گا ،جماعت اسلامی کا میئر کراچی میں ماڈل اسکولز بنائے گا جس میں غریب سے غریب بچہ بھی معیاری تعلیم حاصل کرے گا ، کراچی کی ماو¿ں ،بہنوں اور بیٹیوں کے لیے باعزت ٹرانسپورٹ فراہم کی جائے گی، کے فور منصوبہ وفاقی وصوبائی حکومتوں کے ذریعے سے ہی مکمل کروائے گا ۔جماعت اسلامی میں امانت دار اور باصلاحیت قیادت موجود ہے ، ہم تمام پارٹیوں اور ہر زبان بولنے والوں کو ساتھ لے کر چلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،جماعت اسلامی صرف دعوے نہیں بلکہ عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے ، جماعت اسلامی کے پاس کوئی اقتدار نہیں ہے لیکن کراچی میں الخدمت اور جماعت اسلامی کے تحت اسپتال موجودہیں جہاں سستا اور معیاری علاج کیا جاتا ہے ، واٹر فلٹریشن پلانٹ سے پینے کے لیے صاف پانی انتہائی ارزاں قیمتوں میں فرہم کیا جاتا ہے ۔ محمد یوسف نے کہاکہ 15جنوری کا دن ان تمام پارٹیوں سے نجات کا دن ہے جنہوں نے ہمیں بے شمار مسائل پیدا کیے ، سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں ، شہری بے روزگار ہیں ، باعزت ٹرانسپورٹ تک میسر نہیں ہے ، مسائل کے حل کے لیے جماعت اسلامی کے نامزد امیدواروں کو کامیاب بنانے کے لیے انتخابی نشان ترازو پر مہر لگائیں ۔
حافظ نعیم الرحمن

مزیدخبریں