مسائل کی دلدل سے نکلنے کےلئے کشکول توڑنا ہوگا‘ ثروت اعجاز قادری


کراچی(اسٹاف رپورٹر)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کےلئے کشکول کو توڑنا ہوگا ،آٹا کا مصنوعی بحران اور بلیک میں فروخت ہونا حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ،ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنے کے حکومتی قول وفعل میں تضاد ہے ،ملک کو درست سمت پر لیجاناہے تو انا کو ختم اور ملک وقوم کے مفاد یکسوئی سے کام کرنا ہوگا ،سیلاب زدگان اور عوام مصیبت میں ہیں ذخیرہ اندوز ںنے گھی چینی آٹا کی قیمتوں میں من مانے پیسے بڑھا دیئے ہیں سیلاب متاثرین کےلئے عالمی برادری کے پاکستان کوامداد دینے کے اعلان انسانیت کی خدمت ہے ،پاکستان کو معاشی طور پر ترقی یافتہ وخود مختار بنانے کےلئے تمام اکائیوں کو ایک ہوکر کام کرنا ہوگا ، پاکستان کی فلاحی تنظیموں اور عوام نے سیلاب متاثرین کی زندگی محفوظ بنانے اور خوراک فراہم کرنے کےلئے اہم رول ادا کیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہا تحاد ویکجہتی سے ہی اور عوام کی امنگوں کے تحت پالیسیاں مرتب کرکے آگے بڑھا جاسکتا ہے ، کشمیریوں سے ہمارا روحانی رشتہ ہے ان کی اخلاقی ،ایمانی اور انسانی حمایت جاری رکھیں گے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان کو قرضوں سے نجات دلانے کےلئے بیرونی قرضوں کو مسترد اور اپنے ہی وسائل پر انحصار کرنا ہوگا ،پاکستان کے عوام معیشت کی ترقی کےلئے بڑی سے بڑی قربانی دینے کو تیار ہیں ،حکمرانوں کو اب بیرونی پالیسیوں کو مسترد کرکے میڈ ان پاکستان پالیسیوں کو عملی جامہ پہنانا ہوگا تاکہ ملک معاشی واقتصادی طور پر مستحکم ہوسکے ۔

ای پیپر دی نیشن