ہیو فاوْنڈیشن ٹیم کے تحت سیلاب متاثرین میں گرم کپڑوں کی تقسیم کیلئے کیمپ کاانعقاد 


ٹھاروشاہ (نامہ نگار) ہیو فاوْنڈیشن ٹیم ٹھاروشاہ کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لئے سردی سے بچاوْ کے لئے پیر پاندھی راجپر گوٹھ نزد ٹھاروشاہ میں گرم کپڑوں کی تقسیم کیلئے کیمپ کاانعقاد کیا گیا۔ کیمپ میں سیکڑوں  افراد جن میں مرد عورت اور بچے شامل تھے جرسی جیکٹ۔شال  مفلر گرم ٹوبے اور چپل تقسیم کی گئیں۔ ساجد سراج خانزادہ، عاطف عمر خانزادہ، عاصم عمر خانزادہ ،محمد ابراہیم خانزادہ، محمد یعقوب خانزادہ، محمد شافع خانزادہ ، محمد باسط خانزادہ، محمد سالار راشد خانزادہ اور محمد مرسلین خانزادہ نے متاثرین میں گرم جرسی جیکٹ شال  مفلر سر پر پہننے کے گرم ٹوپے اور چپلیں تقسیم کی۔اس موقع پر متاثرین نے میڈیا سے بات کرتت ہوئے کہا کہ سیلابی بارشین کو گزرے تین ماہ گزر چکے ہین مگر ہمارے گھروں کے چاروں طرف تا حد نگاہ پانی ہی پانی کھڑا ہیے۔ہم  لوگ بہت اذیت اور تکلیف میں زندگی گزار رہیے ہیں۔سخت سردی ہیے اور ہمارے پاس سردی سے بچاوْکے لئے  پہننے کے لئے گرم کپڑے اور اورھنے کے لئے کمبل اور رضائی وغیرہ نہیں ہیں۔   متاثرین نے ہیو فاوْنڈیشن  کے اس کار خیر کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی سخت سردی میں جہاں ہم چاروں طرف سے پانی مین گھرے ہوئے ہیں اس طرح کی مدد ہمارے لئے بہت زیادہ اہمیت کی حامل ہیے۔

ای پیپر دی نیشن