غریب عوام کو فوری انصاف فراہم کیاجائیگا،وفاقی محتسب

Jan 11, 2023


لاڑکانہ(بیورورپورٹ) وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی ہدایات پر ریجنل ہیڈ محتسب سکھر سید محمود علی شاہ نے صوبائی محتسب آفس لاڑکانہ میں وفاقی محکموں کے خلاف شکایات کی سماعت کی، جس میں ریونیو آفیسر سیپکو لاڑکانہ سہیل احمد نے کہا وڑ اور ایس ڈی او میروخان اور دیگر متعلقہ حکام جبکہ سوئی سدرن گیس کے ڈپٹی چیف منیجر محمد اختر لنڈ اور دیگر موجود تھے جہاں سیپکو اور گیس کے خلاف درخواست گزار بھی پیش ہوئے اور اوور ریڈنگ اور ڈڈکشن کی شکایات سمیت اپنے مسائل بتائے، ریجنل ہیڈ سید محمود علی شاہ نے موصول ہونے والی 40 شکایات کا جائزہ لیا اور 36 شکایات پر موقع پر فیصلہ دیا اور 4 درخواستوں میں تاریخ دی گئی، تاہم سوئی گئس کی 2 شکایات موصول ہوئی جن کو اوگرا کی طرف بھیجا گیا جبکہ سیپکو حکام کو سختی سے ہدایات جاری کی ہیں کہ 30 دن کے اندر ان کے بلوں کی کٹوتی کی جائے اور ان کے جائز مسائل کو حل کیا جائے، وفاقی محتسب غریب عوام کو فوری انصاف فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، انہوں نے سیپکو حکام کو اوور ریڈرز کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کی بھی ہدایت کی۔

مزیدخبریں