روہڑی(نامہ نگار)اچھی قبی میں سیاہ کاری کے الزام میں بھائی نے22 سالہ بہن کو چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق روہڑی تھانے کی حدود اچھی قبی میں غلام حیدر نے اپنی 22سالہ بہن فوزیہ دختر محمدابراہیم سولنگی کو سیاہ کاری کے الزام میں چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا ،بعد ازاں پولیس نے پہنچ کر ملزم کوگرفتار کرلیا اورمقتولہ کی لاش تحویل میں لیکر تعلقہ اسپتال روہڑی سے ضروری کاروئی کے بعد ورثا کے حوالے کردی۔