حیدرآباد ، بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے  امیدواروں نے عوامی رابطہ مہم شروع کردی

Jan 11, 2023


حیدرآباد(بیورو رپورٹ) ضلع حیدرآباد میں 15 جنوری کو بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے  امیدواروں نے عوامی رابطہ مہم شروع کردی۔ہائی کورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن کی جانب سے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔مسلسل 3مرتبہ انتخابات ملتوی ہونے کی وجہ سے اب بھی امیداروں و ووٹرز میں جوش و خروش دیکھنے میں نہیں آرہا۔ضلع حیدرآباد کے9ٹائونز پر مشتمل160 یونین کونسلز پر پاکستان پیپلز پارٹی ایم کیو ایم پاکستان پی ٹی آئی جماعت اسلامی و دیگر پارٹیوں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔جبکہ ضلع کی 27یونین کونسلز میں یوسی چیئرمین و وائس چیئرمین بلا مقابلہ کامیاب ہوچکے ہیں۔

مزیدخبریں