سنہری فلور مل کا آٹا غیرمعیاری ہے، اے سی 


سانگھڑ  (نامہ نگار) سنہری فلور مل سے 100آٹے کے بیگز غیرمعیاری قرار ،اسسٹنٹ کمشنر نے تصدیق  کر کے مل مالکان کے خلاف کارروائی کا عندیہ ،عوام غیر معیاری آٹے کے بیگز لے کر گھر چلی گئی  ۔ تفصیلات کے مطابق سانگھڑ سندھ حکومت کی جانب سے ملنے والی سبسڈائز گندم کی جگہ سنہری فلور مل انتظامیہ نے دس کلو آٹے کے سو بیگز غیر معیاری فروخت کیلئے  سستے سیل پوائنٹ پر بھیج دیئے،میڈیا کی نشاندہی پر اسسٹنٹ کمشنر شہریار خان نے آٹا چیک کیا تو سو بیگز آٹے کے غیر معیاری نکلے اسسٹنٹ کمشنر نے غیر معیاری آٹے کی فروخت کو روکنے کے بجائے کاروائی کا عندیہ دیتے ہوئے اپنی نگرانی میں غیرمعیاری آٹے کو روکنے اور لیبارٹری بھیجنے کے بجائے عوام کو تھموا دیا واضع رہے کہ محکمہ فوڈ کی ملی بھگت سے سنہری فلور مل کا مالک نندو کمار گزشتہ دوماہ سے غیر معیاری آٹا عوام کو مہیا کر رہا کر رہا ہے جسکی وجہ سے عوام پیٹ کی بیماریوں کا شکار ہو رہی ہے عوام کا کہنا ہے پیسے بھی دے رہے ہیں اور غیرمعیاری آٹا مہیا کیا جارہا ہے با اثر آٹا مافیا آٹے کا ڈاؤن کہلانے والا نندو کمار جسکی شہر میں دس آٹے کی چکیاں اور ایک ٹھیکے پرسنہری فلور مل ہے نندو کمار بالا افسران کو حصہ دے کر چپ کرادیتا ہے، دوماہ قبل سنہری فلور مل پر سابقہ اسسٹنٹ کمشنر نے چھاپہ مارا تھا بڑی تعداد میں سیاہ گندم کا اسٹاک اور آٹا پایا گیا تھا مگر کوئی بھی کاروائی عمل میں نہیں ہوئی نندو کمار کی مرشد،روضے دھنی، چھٹہ فلور مل اوردیگر ناموں سے فلور چکیوں میں 80 سے زائد پتھر ہیں محکمہ خوراک کی ملی بھگت سے سنہری فلور مل اور دس آٹے کی چکیوں کے ماہانہ ہزاروں بوریاں سبسڈائز گندم وصول کر کے اوپن مارکیٹ میں فروخت کر دیتے ہیں ،حکومت سے 65 روپے کلو گندم حاصل کر کے شہر میں 160 روپے آٹا فروخت کر رہا ہے با اثر آٹا ڈاؤن کے خلاف آج تک کاروائی نہیں کی گئی نند کمار سبسڈائز گندم پر ماہانہ کروڑوں روپے کی کرپشن میں مبینہ طور پر ملوث ہے مگر محکمہ نیب اینٹی کرپشن اور دیگر ضلعی انتظامیہ خاموش ہے عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ ملز مالکان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔

ای پیپر دی نیشن