عوام کو سستے آٹے کی فراہمی اولین ترجیح ہے،ڈی سی بےنظیر آباد

Jan 11, 2023


 نواب شاہ (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد شہریار گل میمن کی زیر صدارت ضلع کے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کےلئے سستے آٹے کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اجلاس انکے دفتر میں منعقد ہوا اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد محمد سلیم جتوئی، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر شہید بینظیرآباد منور علی آرائیں سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شہریار گل میمن نے محکمہ خوراک کے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کی ہدایات پر شہریوں کو سستے آٹے کی فراہمی کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے جبکہ ضلع کے مختلف علاقوں میں قائم سستے آٹے کے اسٹالوںمیں مزید اضافہ کیا جائے تاکہ شہریوں کوسستے آٹے کے حصول میں آسانی ہوسکے ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ شہریوں کو سستے آٹے کی فراہمی اولین ترجیح ہے اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی سستی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز روزانہ کی بنیاد پر آٹے کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اپنے علاقوں کے دورے کرکے رپورٹ دیں گے جبکہ روزانہ کی بنیاد پر ڈی سی آفیس میں جائزہ اجلاس بھی منعقد کیا جائے گا اس موقع پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر شہید بینظیرآباد منور علی آرائیں نے بتایا کہ سندھ حکومت کی ہدایات پر محکمہ خوراک کی جانب سے فلور ملز کو کوٹہ کے تحت گندم دی جارہی ہے انہوں نے مزید بتایا کہ محکمہ خوراک کی جانب سے فلور ملز کے تعاون سے ضلع کے مختلف شہروں میں روزانہ کی بنیاد پر 23 سستے آٹے کے اسٹال قائم کئے گئے ہیں جہاں پر شہریوں کو دس کلو آٹے کا بیگ 650 میں دیا جارہا ہے جبکہ روزانہ مختلف علاقوں میں قائم آٹے کے اسٹالوںکا دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لے رہا ہوں انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی کہ آٹے کے اسٹالوں پر پولیس مقرر کی جائے تاکہ آٹے کی فراہمی میں آسانی ہو اور نظم و نسق برقرار رکھا جاسکے ۔ جبکہ سندھ حکومت کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ شہید بینظیرآباد کی زیر نگرانی محکمہ خوراک شہید بینظیرآباد کی جانب سے فلور ملوں کے تعاون سے ضلع کے مختلف شہروں میں شہریوں کو سستے آٹے کی فراہمی کے لئے 25 آٹے کے اسٹال قائم کردیے گئے ہیں جن پر روزانہ کی بنیاد پر تقریباً 11 ہزار دس کلو آٹے کے بیگ شہریوں کو دئے جائیں گے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر شہریار گل میمن کا کہنا ہے کہ شہریوں کی شکایات پر ضلع میں سستے آٹے کے اسٹالوں کو مزید بڑھادیا گیا ہے جن پر وافر مقدار میں آٹے کی دستیابی کو یقینی بنایا جارہا ہے تاکہ شہریوں کو سستے آٹے کے حصول میں آسانی ہوسکے دوسری جانب ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد محمد سلیم جتوئی اور تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرزوںکی جانب سے آٹے کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے دورے کئے جارہے ہیں۔#

مزیدخبریں