ملتان ( سپیشل رپورٹر)ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس اسجد جاوید گھرال نے والدین کی مرضی کے خلاف شادی کرنے والی 14 سالہ سمیرا بی بی کو دارالامان بھجوانے اور اس کے شوہرجاوید کو پانچ مرلے کاپلاٹ یا پانچ لاکھ روپے مالیت کے سیونگ سرٹیفیکیٹس جو آئندہ پانچ سال تک کیش نہ کرائے جاسکیں جمع کرانے کا حکم دیا۔قبل ازیں پیٹیشنر خیراں بی بی نے موقف اختیار کیا کہ اس کی 13/14 سالہ بیٹی سمیراکو جاوید وغیرہ نے علی پور سے اغوا کرلیا زیادتی بھی کی ہے۔
والدین کی مرضی کے خلاف شادی،ہائیکورٹ کا لڑکی کو دارالامان بھجوانے کا حکم
Jan 11, 2023