ملتان( خبر نگار خصوصی )پولیس تھانہ لوہاری گیٹ کو فرقان احمد نے درخواست دی کہ ملزم طاہر نے اس سے 20 لاکھ روپے ادھار لیے اس کے بدلے ایک چیک دیا جو کہ بوگس تھا اسی طرح پولیس تھانہ ممتاز آباد کو ملک نعمان نے درخواست دی عبیداللہ نے اس سے سات لاکھ روپے ادھار لیے اسے کے بدلے ایک چیک دیا جو کہ بوگس تھا، شجاع آبادکے کامران شیخ نے پولیس تھانہ ممتاز آباد کو درخواست دی کہ ملزم شفیق نے موضع قطب پور میں اپنی زمین مجھے 11 لاکھ روپے میں فروخت کیجو ملزم کی نہ تھی پولیس نے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔