گگو منڈی(نامہ نگار)چک 195۔ای بی کے عثمان رشید کو مبینہ طور پر عمران عرف مانا پیالی نے موبائل فون پر دھمکی دی کہ اسے زندہ نہیں چھوڑے گا جس پر ساجد اقبال اور برہان نے عمران عرف پیالی اور عمران رشید کو اپنی بیٹھک میں بلا کر معاملہ سلجھانے کی کوشش کی تو عمران پیالی نے عثمان رشید پر پستول تان لیا ، وہاں موجود افراد نے اس کی منت سماجت کر کے عثمان رشید کی جان بچائی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ ناصر سلطان نے 15پر کال کر کے پولیس کو اطلاع دی کہ اڈا کواٹر کے قریب نا معلوم ڈاکوئوں نے اس سے نقدی چھین لی ہے پوچھ گچھ پر معلوم ہوا کہ ڈکیتی کی کوئی واردات نہیں ہوئی جس پر پولیس نے ناصر سلطان کالر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔