دائرہ دین پناہ (نمائندہ خصوصی )جعلی پیر نے جھانسہ دیکر رقم کے بدلے جعلی زیورات تھما دئے، واپسی کے مطالبہ پر جان سے مارنے کی دھمکیاں، مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق دائرہ دین پناہ کا رہائشی رمضان کھوکھر باربر شاپ پر کام کرتا ہے تعلقداری کی بنا پر ارشد محمود کو تین لاکھ نقدی اور سی ڈی موٹر سائیکل مالیتی 80 ہزار روپے دئے بدلے میں تولہ طلائی زیورات تھمادئے جانچ پڑتال کرانے پر زیوارات نقلی نکلے سونا کا پانی چڑھایا ہوا تھا رقم واپسی کے مطالبہ پر ٹال مٹول سے کام لیتا رہا درخواست دینے پر رقم دینا تسلیم کیا اور کاروائی نہ کرنے کی صورت میں موٹر سائیکل اور نقدی رقم واپسی کا وعدہ کرکے دھپ سڑی نزد النور سٹی ملنے کا کہا اور نامعلوم افراد کے ہمراہ اسلحہ تان کر دوبارہ مطالبہ کرنے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں جس پر تھانہ سٹی کوٹ ادو نے مقدمہ درج کرلیا۔
کرکٹ میچ کے دوران تصادم