عوام آٹے کے حصول کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور 


شہدادپور(رپورٹ: رانا ندیم سلیم) ملک بھر کی طرح شہدادپور میں بھی آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔ شہری آٹے کے حصول کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ سرکاری آٹا بلیک میں مہنگے داموں میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہدادپور میں آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے شہدادپور کے شہریوں کا اسسٹنٹ کمشنر شہدادپور جاوید احمد ڈاہری کے دفتر کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر شہدادپور جاوید احمد ڈاہری نے شہریوں کو آٹا تو نہ دے سکے مگر آٹا نہ ملنے کےخلاف احتجاج دھرنے دینے والے شہریوں کو دھرنے ختم نہ کرنے کےخلاف اسسٹنٹ کمشنر شہدادپور جاوید احمد ڈاہری نے شہریوں ہر کیس داخل کرنے کی دھمکی دی دھمکیوں کی باوجود شہریوں کا اسسٹنٹ کمشنر شہدادپور کے دفتر پر احتجاج جاری رہا اس موقع پر شہریوں نے صحافیوں کو بتایا کہ مہنگا آٹا کیسے اورکہاں سے خریدیں ؟ ہم محنت مزدوری کرکے دو وقت کی روٹی کمانے والے غریب مزدور شدید پریشان ہوگئے۔کہیں ا?ٹے کو بلیک میں فروخت کیا جاری ہے تو کہیں سرکاری سیل پوائنٹس پر شہریوں کی لمبی قطاریں ہیں قطاروں میں کھڑے شہریوں کی تعداد ہزاروں میں ہوتی ہے اور آٹے کے چند سو کٹے فوٹو شیشن کے لئے لاجاتے ہیں جس کی وجہ سے آدھے سے زیادہ شہری بغیر آٹا لئے اپنے گھروں کو لوٹ جاتے ہیں۔ شہدادپور کے شہریوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے آٹے کے بڑھتے ہوئے بحران کو قابو کیا جائے اور غریب مزدور شہریوں کو دو وقت کی روٹی کیلئے سستا آٹا فراہم کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن