بورے والا(نامہ نگار)نوکریاں دینے کا جھانسہ‘ بااثر شخصیت کے مزید 3متاثر سامنے آگئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں تھانہ گگومنڈی پولیس نے نواحی گاوں 245/ ای بی کے رہائشی داد ارشد چوہدری کیخلاف مقامی شہری کی درخواست پر 5 لاکھ روپے ہتھیانے کے جرم میں مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا گیا تھا ملزم نے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف،وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی،صوبائی وزرا ،اعلی سرکاری افسران اور اہم ملکی شخصیات کے ساتھ تصاویر بنوا کر ان سے ذاتی تعلق ظاہر کرتے ہوئے نوکری دلوانے کا جھانسہ دیا تھا ملزم کی گرفتاری کے بعد مزید تین متاثرین بھی سامنے آگئے جنہوں نے تھانہ ماڈل ٹاون،تھانہ صدر اور تھانہ سٹی میں اسکے خلاف نوکریوں کے نام پر لاکھوں روپے ہتھیانے کی خبر ملتے ہی انصاف کے حصول کیلئے مقدمات کے اندراج کی درخواستیں دیں لیکن کسی ایک بھی درخواست پر مقدمہ درج نہ ہوسکا بلکہ ملزم کے بااثر ساتھیوں کی طرف سے پولیس پر دباؤ بڑھا دیا گیا اس بڑے سکینڈل کے مرکزی کردار داؤد ارشد چوہدری تھانہ گگومنڈی حوالات میں بند ہیں متاثرین نے آئی جی پنجاب،آر پی او ملتان اور ڈی پی او وہاڑی سے ملزم کیخلاف مقدمات درج کرکے رقوم واپس دلوانے کا مطالبہ کیا ہے۔
نوکریاں دینے کاجھانسہ‘ بااثر شخصیت کے مزید 3متاثر سامنے آگئے
Jan 11, 2023