افغان حکومت نے لڑکیوں کوپانچویں تک تعلیم جاری رکھنے کی اجازت دے دی

Jan 11, 2023


 لاہور ( نوائے وقت رپورٹ)افغان حکومت نے لڑکیوں کوپانچویں جماعت تک تعلیم جاری رکھنے کی اجازت دے دی،افغان میڈیا کے مطابق افغان وزارت تعلیم سے جاری اعلامیے میں لڑکیوں کو پانچویں جماعت تک تعلیم جاری رکھنے کی اجازت دی گئی ہے،افغان وزارت تعلیم کی جانب سے افغانستان کے اسکولوں، مدارس اور تعلیمی مراکز کو ہدایت کی گئی ہے کہ پانچویں جماعت تک لڑکیوں کے لیے اسکول و تعلیمی مراکز کھول دیے جائیں۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ طالبان حکام نے لڑکیوں کی اعلی تعلیم پر پابندی لگائی تھی۔ جس کے بعد کئی صوبوں میں لڑکیوں کے پرائمری سکول بھی بند کر دیے گئے تھے۔
 

مزیدخبریں