پیر پگاڑا نے مسلم لیگ کو منظم اور متحد رکھا : اشرف قریشی 

Jan 11, 2023


ملتان (سپیشل رپورٹر) مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر سید شاہ مردان شاہ آف پیر پگارا  نے سیاست میں منفرد انداز اختیار کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ کو منظم اور متحد رکھا غیر سیاسی اسمبلی میں مسلم لیگی وزیر اعظم محمد خان جونیجو کو منتخب کروایا ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ فنکشنل کے قائد پیر صاحب پگارہ کی یاد میں منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا محمد اشرف قریشی ‘ حاجی نصیرالدین نسیم نے کہا پاکستان مسلم لیگ کو پیر پگارہ نے قومی جماعت بنا دیا اور ملک سے جنرل ضیاء  مارشل لا کو ختم کرانے کے لیے اہم کردار ادا کیا۔ محمد اشرف قریشی نے کہا پیر صاحب پگارا سیاستدان روحانی پیشوا عظیم دوست محسن پاکستان پیار محبت کی علامت تھے۔  تقریب میں ثمینہ وحید رانا حمیدہ پروین حاجی شیخ شاکر علی ملک محمد ندیم اعوان صابر علی انصاری محمد سلیمان سلیم ایڈووکیٹ غلام عباس کھوکھر مبین ملک رمیض بھٹہ سبطین احمد حاجی ظہیر الدین بابر محمد طارق شہاب صوفی سبحان علی نقشبندی نے شرکت کی۔

مزیدخبریں