جودھ پور (نمائندہ خصوصی) مہنگائی نے غریب آدمی کے لیے دو وقت کی روٹی مشکل کردی ہے،غریب لوگ آٹے کے بحران میں لائنوں میں لگ کر ذلیل و خوار ہو رہے ہیں،دن بدن بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے عام آدمی بہت پریشان ہے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف شعبہ خواتین کی رہنما کشور تصور خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ہر دور میں مہنگائی بڑھ جاتی ہے،پاکستانی عوام کی نظریں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی طرف ہیں۔
مہنگائی نے غریب کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل بنا دیا : کشور تصور
Jan 11, 2023