ملتان (سپیشل رپورٹر) پیپلزپارٹی ملتان ڈویڑن کے نائب صدر سلیم شہزاد, سیکرٹری انفارمیشن خواجہ عمران, ملکرمضان کمبوہ, طارق شاد, نذیر کاٹھیا, مغیث شہزادہ بھٹو و دیگر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جس نے ہمیشہ ملک و قوم کے مفاد کیلئے سیاست کی ہے جبکہ ایک سیاسی جماعت جو 2018 میں اقتدار میں آئی ملک کو دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچا دیا وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ?پاکستان کو ڈیفالٹ کروانے والے پاکستان دشمنوں کے منصوبوں پر پانی پھیر دیا ہے ۔ سیلاب زدگان کی بحالی تک پیپلزپارٹی چین سے نہیں بیٹھے گے۔ آنے والا وقت پیپلز پارٹی کا ہے بلاول بھٹو وزیراعظم ہونگے۔