پانی زراعت کی بقا کیلئے ناگزیر ‘ احتیاط سے استعمال کرناہوگا: ڈاکٹرآصف


ملتان(وقائع  نگار خصوصی) ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں ڈیپارٹمنٹ آف ایگریکلچر انجینئرنگ اور سوسائٹی آ ٓ  ف انجینئرز اینڈ ٹیکنالوجسٹ کے زیر اہتمام ایک روزہ انٹرنیشنل ٹریننگ ورکشاپ واٹر ریسورس مینجمنٹ کے موضوع پر کا انعقاد کیا گیا۔جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرآصف علی نے کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹرآ صف علی کا کہنا تھا کہ آ نے والے وقت میں زراعت کے شعبہ کی بقا کیلئے پانی جیسے قیمتی اثاثے کا احتیاط کے ساتھ استعمال نہایت ضروری ہے۔اس کیلئے تمام تر کاوشوں کو بروئیکار لایا جائے ورکشاپ کے گیسٹ سپیکر ڈاکٹر اختر عباس نے پانی کے نظام کو بہتر بنانے  کیلئے آ سٹریلیا اور پاکستان کا موازنہ کیا انہوں نے تربیتی ورکشاپ میں نئے طریقوں اور اآلات سے آ  گاہ کیا جن کے استعمال سے پانی کی ضرورت کو بہتر طریقے سے پورا کیا جا سکتا ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر ظفر سیال کا کہنا تھا کہ بڑھتی آ بادی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے پانی کے ذخائر کو کفایت سے استعمال کرنا ہو گا۔زرعی انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر سرفراز ہاشم کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کی ٹیم پانی کی بچت اور نئی ٹیکنالوجی کے استعمال کے لیے پر عزم ہیں اور اس مشن میں ہر ممکن کوششوں کو بروکار لاتے ہوئے زراعت کے شعبے میں پانی کے بہتر استعمال کو یقینی بنائیں گے۔تقریبسے آن  لائن خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سہیل رائے نے پانی کے استعمال کے لیے ماڈلنگ ٹیکنالوجی سے متعارف کروایا۔

ای پیپر دی نیشن