ملتان (وقائع نگار خصوصی)بہاء الدین زکریا یونیورسٹی انتظامیہ کی نااہلی اور کمزور انتظامی گرفت کے باعث یونیورسٹی کے ٹیچرز نے یونیورسٹی قوانین کو نظر انداز کرتے ہوئے سوشیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے ٹائم ٹیبل کے مطابق چار مختلف کلاسز کے فائنل امتحانات لینے سے انکار کر دیا جس سے سینکڑوں طلباء وطالبات شدید سردی میں ٹھٹھرتے ہوئے اپنے ٹیچرز کا سارا دن انتظار کرتے رہ گئے ۔ ذرائع کے مطابق ٹیچرز نے یہ کہ کر پیپر لینے سے انکار کر دیا کہ جب تک ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین کو تبدیل نہیںکیا جاتا وہ پیپرز نہیں لیں گے ۔ جب وائس چانسلر زکریا یونیورسٹی ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے موقف نہیں دیا ہے جبکہ ڈیپارٹمنٹ آف سوشیالوجی کے چیئرمین ڈاکٹر کامران اشفاق سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے نوائے وقت کو بتایا کہ امتحانات نہ لینے والے تینوں ٹیچرز اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر صائمہ افضل ، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر تہمینہ ستار اور لیکچرر حنا فضل سے تحریری وضاحت طلب کر لی ہے