ویسٹ منیجمنٹ کمپنی سٹاف کی حاضری کیلئے جدید سسٹم کی منظوری

Jan 11, 2023


ملتان( خبر نگار خصوصی )ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے ورکرز کی حاضری کیلئے جدید سسٹم رائج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ورکرز کی حاضری اینڈرائڈ فون میں موجود ایپلی کیشن کے ذریعے لگائی جائیگی۔جدید سسٹم لانچ کرنے کے لئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی خدمات طلب کر لی گئی ہیں۔پی آئی ٹی بی "فیشیل بیسڈ اٹینڈنس سسٹم" لانچ کریگا۔ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے سی ای او شکیل احمد بھٹی نے نیا سسٹم لانچ کرنے کی منظوری دے دی ۔ شکیل احمد بھٹی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ پانچ یونین کونسلوں میں پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز کرے گا اور تمام ورکرز اور سپروائزری سٹاف کی تصاویرکے ذریعے رجسٹریشن کی جائیگی۔انہوں نے بتایا کہ سپروائزری سٹاف اپنے اینڈرائیڈ موبائل میں ایپلی کیشن ڈاون لوڈ کرے گا،یہ ایپلی کیشن ہیڈ آفس میں موجود پورٹل سے لنک ہوگی اور اینڈرائیڈ فون میں ورکرز کی تصویر کے ذریعے حاضری لگے گی۔انہوں نے  بتایا کہ حاضری کا نیا سسٹم ورکرز کی لوکیشن اور وقت بھی بتائے گا ۔شکیل احمد بھٹی نے بتایا کہ پائلٹ پراجیکٹ کی کامیابی کے بعد شہر کی تمام یونین کونسلوں میں سسٹم لانچ کیا جائے گا۔دوسری جانب ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی "ڈسٹ فری ملتان" مہم رنگ لانے لگی ۔

مزیدخبریں