آرڈر کے مطابق اے سی فراہم نہ کرنے پر کمپنی کوایک لاکھ 34 ہزار 8 سو روپے ہرجانہ


ملتان (سپیشل رپورٹر)آرڈر کے مطابق اے سی فراہم نہ کرنا الیکٹرک اپلائنسز کمپنی کو مہنگا پڑ گیا۔ صارف عدالت ملتان نے کمپنی کو 1 لاکھ 34 ہزار 8 سو روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ شہری محمد صدیق نسیم نے کمپنی کے خلاف جون 2020 میں دعویٰ دائر کیا تھا ، کمپنی سے 84 ہزار 9 سو روپے کا ڈیڑھ ٹن سیاہ رنگ کا اے سی خریدا تھا۔ کمپنی نے صارف کو ہلکا گرے رنگ کا اے سی دیا جس پر کمپنی کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا گیا تھا، کمپنی کے خلاف 3 لاکھ 44 ہزار 9 سو روپے ہرجانہ کا دعویٰ دائر کیا گیا تھا، عدالت نے قرار دیا کہ کمپنی کو پرانا اے سی واپس کرنا ہوگا۔عدالت نے 30 روز کے اندر کمپنی کو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن