ڈالرز کی بڑھتی قیمت، ایل سیز نہ کھلنے کا بہانہ، ایل پی جی کا نیا بحران شروع


 وہاڑی(نامہ نگار)ڈالرز کی بڑھتی قیمت، ایل سیز نہ کھلنے کا بہانہ، ایل پی جی کا نیا بحران شروع ہونے پر سول سوسائٹی کے نمائندئوں امان اللہ، میاں جہانگیر بورانہ ، محمد نواز بھٹی ،اسلم ربانی، عبدالرشید،محمد عثمان و دیگر نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کی آپس کی لڑائیوں اور وفاقی و صوبائی حکومت کی مس منیجمنٹ کی وجہ سے مختلف مافیاز کارٹلز بنا کر عوام کا استحصال کر رہے ہیں جبکہ سرکاری ادارے بھاری کمیشن کے ذریعے اپنی تجوریاں بھر رہے ہیں اس وقت ایل پی جی مافیا نے فی سلنڈر قیمت میں از خود اضافہ کر دیا ہے جس کا کوئی قانونی و اخلاقی جواز نہیں، گورنمنٹ کا مقرر کردہ ریٹ فی سلنڈر گھریلو 2412روپے ہے لیکن مارکیٹنگ کمپنیز ڈسٹری بیوٹر ز کو 2450روپے تک گیس فروخت کر رہے ہیں جس کی وجہ سے ڈسٹری بیوٹرز کنٹرول قیمت پر گیس فروخت نہیں کر سکتے اور وہ اپنی دکانیں بند کرنے پر مجبور ہیں ،انہوں نے وزیر اعظم،وزیر اعلیٰ اور اوگراہ سے مطالبہ کیا کہ ایل پی جی کی بڑھتی قیمتوں کو کنٹرول کیاجائے اور مارکیٹنگ کمپنیز کے خلاف کاروائی کی جائے۔

ای پیپر دی نیشن