میپکو صارفین کی آن لائن شکایات کے ازالے کیلئے آپریشنل افسران کی ٹریننگ شروع 

Jan 11, 2023


ملتان (نیوز رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی(میپکو) نے جنوبی پنجاب کے بجلی صارفین کی جانب سے آن لائن درج کروائی جانے والی شکایات کے کم سے کم وقت میں ازالے اورطریقہ کار پر عملدرآمد کروانے کے لئے آپریشنل افسران کی ٹریننگ شروع کردی ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر مہرا للہ یار بھروانہ کی زیرنگرانی میپکو ریجن کے 9آپریشن سرکلوں کے ایس ڈی اوز /ایکسین /ایس ایزکو پاکستان انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی  کے باہمی اشتراک سے روشن پاکستان /کسٹمرکمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم (سی سی ایم ایس) پر درج ہونے والی شکایات کے ازالے کے لئے 5روزہ تربیتی سیشن منعقد کروائے جارہے ہیں۔میپکو ریجنل ٹریننگ سنٹر میں ملتان سرکل کے افسران اورزیر انتظام آپریشن سب ڈویڑنوں کے ایس ڈی اوزکو ٹریننگ دینے کا اہتمام کیاگیا۔

مزیدخبریں