برازیلیا(آئی این پی)برازیل کے سابق صدر جیئر بولسونارو کو طبیعت خراب ہونے پر امریکی ریاست فلوریڈا کےاسپتال میں داخل کردیا گیا، برازیلین میڈیا کے مطابق سابق برازیلین صدر بولسونارو گذشتہ ماہ سے امریکا میں ہیں، سابق صدر کو پیٹ میں تکلیف کے باعث امریکی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق برازیل میں سابق صدر کے معالج ڈاکٹر انتونیو لوئز مکیڈو کا کہنا تھا کہ بولسونارو آنتوں کی تکلیف میں مبتلا ہیں، تاہم ان کا طبی مسئلہ زیادہ سیریئس نوعیت کا نہیں ہے، سابق صدر بولسونارو کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ان کی کنڈیشن زیادہ خراب نہیں ہے تاہم پیٹ کی تکلیف کی وجہ سے انہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
سابق برازیلین صدر