لیما (اے پی پی)پیرو میں سیاسی بحران کی تازہ ترین جھڑپوں میں17افراد ہلاک اور 25زخمی ہو گئے ۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق مقامی محتسب کے دفتر کےاہلکار نے بتایا کہ پیرو میں ہوائی اڈے پر دھاوا بولنے کی کوشش کرنے والے مظاہرین کی سکیورٹی فورسز کے ساتھ جنوب مشرقی شہر جولیاکا میں جھڑپ ہوئی جس میں 17 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہو گئے ۔ مظاہرین صدر ڈینا بولارٹے کی رخصتی کا مطالبہ کر رہے تھے، جنہوں نے 7 دسمبر کو اس وقت کے صدر پیڈرو کاسٹیلو کی معزولی اور گرفتاری کے بعد اقتدار سنبھالا تھا۔ بائیں بازو کے کاسٹیلو کی برطرفی پر مشتعل مظاہرین چاہتے ہیں کہ بولوارٹے مستعفی ہو جائیں اور فورا نئے انتخابات ہوں ۔وزارت صحت نے کہا کہ جھڑپوں میں 38 پہلے 12 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوئے جن میں سے 5 زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے جس کے بعدچ اموات کی تعداد 17 ہوگئی۔35 افراد ابھی بھی ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔
پیرو جھڑپ
پیرو میں سیاسی بحران کی تازہ ترین جھڑپوں میں 17افراد ہلاک،35زخمی
Jan 11, 2023