کراچی و حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق ایم کیوایم پاکستان حلقہ بندیوں کے خلاف آج احتجاج کرے گی۔الیکشن کمیشن نے کراچی و حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات نئی ووٹر لسٹ پر کرانے کی ایم کیو ایم کی درخواست مسترد کردی تھی۔احتجاج صوبائی الیکشن کمیشن آفس کے باہر دوپہرایک بجے شروع ہوگا جس میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی اور اراکین شامل ہوں گے۔ ؔدوسری جانب چیئرمین پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) مصطفی کمال نے ایم کیوایم کے احتجاج میں شرکت کا اعلان کیا ہے۔پی ایس پی رہنما ارشد ووہرا کہتے حلقہ بندیوں کے خلاف ہونے والے احتجاج میں پی ایس پی کارکنان بھرپور شرکت کریں گے اورعنقریب ہم سب ایک ہوں گے۔