سعودی عرب کی پولیس نے مکہ مکرمہ ریجن میں ایک ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے ٹاورز کی 17 چارجنگ بیٹریاں کی چوری کے مجرمانہ واقعات کے الزام میں چار پاکستانیوں اور ایک یمنی باشندے کو گرفتار کیا ہے۔ملزمان سے مسروقہ بیٹریاں برآمد کرنے کے بعد ان کے خلاف مزید قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔